رُکے ہوۓ کام ہونے سے پہلے کس طرح کے خواب آتے ہیں

Table of Contents

انسان کی زندگی کے اندر مختلف کام ہوتے ہیں مختلف کاموں میں سے کوئی کام رکے ہوئے ہیں تو اس کام سے پہلے انسان کو دو طرح کے خواب آئیں گے۔ ان کی دو قسمیں ہیں ایک ہوتے ہیں اچھے خواب ایک ہوتے ہیں برے خواب۔ یہ دو کنڈیشن ہر انسان کے ساتھ ہوتی ہے۔

اگر تو بندش ہے تو خواب کے اندر انسان کو گندا پانی پرانے مقام اور عجیب و غریب عمارتیں گرنے والی چھت گرنے والی ایسی چیزیں کہ جو انسان کے لیے باعث پریشانی ہیں نظر آئیں گی۔

زمین سے پیسے نکال رہا ہے پرانے دور کے سکے ہیں وہ نکال رہا ہے یا اس کے علاوہ بندے کو پرانا زمانہ نظر آتا ہے اپنا بچپن نظر آتا ہے۔ اپنے آپ کو چھوٹا دیکھتا ہے۔ایسی چیزیں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں خواب کے اندر یا اپنا بچپن دیکھتا ہے۔ ہاں اگر انسان اپنا بچپن نہیں دیکھتا یہ دیکھتا ہے کہ میری بیوی کے پاس بچہ پیدا ہوا تو پھر کام چلنے والا ہے۔ یہ کام ایسے چلیں گے کہ اللہ تعالی آہستہ آہستہ اس کو دولت دے گا دولت آگے بڑھے گی تو اور ملے گی

اس کے کام اور کھلیں گے اور کام چلیں گے آہستہ آہستہ اللہ اس کو شہرت دے دے گا ان لوگوں کے اندر یہ پاپولر ہو جائے گا۔ اچھی گاڑی ، اچھا بنگلہ اور اس کے پاس مال و معیشت بے تحاشہ آ جائے گا۔ ہر طرف اس کی ناموری پھیلے گی۔ جب کام رکتے ہیں تو برے خواب آتے ہیں جیسا کہ کتا نظر آتا ہے یا پھر سانپ ڈس لیتا ہے یا انسان اگر بھاگ رہا ہو تو اس کے پیچھے سانپ بھاگ رہا ہو یہ سب خواب جب آئیں تو انسان کے جو رکے ہوئے کام ہیں وہ نہیں کھلیں گے۔

Advertisements

اگر کوئی شخص آپ سے حسد کرتا ہے تو آپ کو کس طرح کے خواب آتے ہیں

خواب میں روضہ رسول کی زیارت کرنا کیسا ہے؟؟؟